ثنا یوسف قتل کیس، مقدمہ اتنا کمزور ہے کہ ملزم کیخلاف تمام تر شہادتیں بھی اکٹھی کرلی جائیں تو بھی ۔ ۔ ۔ سینئر صحافی نے تشویشناک بات بتادی۔

مقدمہ کی تفصیلات

اسلام آباد، لاہور (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے جو شناخت پریڈ کے لیے جیل میں بند ہے۔ تاہم اب سینئر صحافی نعیم مصطفیٰ نے بتایا کہ ایف آئی آر اتنی کمزور ہے کہ ملزم عمر حیات کو تمام تر شہادتیں اکٹھی کرلی جائیں تو بھی سزا دلوانا مشکل ہوگا، ناممکن نہیں کہہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جب اسلام آباد تعمیر ہو چکا تو راولپنڈی کی حیثیت تھوڑی کم ہو گئی، تاہم آج بھی بڑا شہر ہے جہاں دور جدید کی سہولتوں کیساتھ قدیم محلے اور عمارتیں ہیں

ایف آئی آر کی کمزوریاں

سنو ڈیجیٹل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نعیم مصطفیٰ نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلی کمزوری یہ ہے کہ ایف آئی آر میں عینی شہادت موجود نہیں، ایف آئی آر ٹمپرڈ لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت ہوگی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا، بھارتی وزیر خارجہ

مدعیہ کا موقف

مدعیہ جو مقتولہ کی والدہ ہے اس کا ایک موقف میڈیا کی بھی زینت بنا کہ گھر سے باہر تھی لیکن مقدمے میں خود کو گھر پر ظاہر کیا، ظاہر ہے کہ پولیس کی بھی مجبوری ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی مانع حمل دوا سے لاکھوں خواتین کے دماغ میں ٹیومر پیدا ہوگیا؟ تشویش کی لہر دوڑ گئی

مقدمے کی مزید کمزوریاں

اسی طرح صرف پستول کا لفظ بھی ادھورا ہے۔ مقدمے میں وجہ عناد کا ذکر نہیں اور ملزم نامعلوم ہے۔ ساری شہادتیں تکنیکی بنیادوں پر لی گئی ہیں، اب چالان بھی تکنیکی بنیادوں پر تیار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی بحریہ کے پاس جدید ترین ایٹمی ہتھیار، پیوٹن نے مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

گرفتاری کی وضاحت

نعیم مصطفیٰ نے مزید کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ اتنی بڑی واردات کرنے کے بعد ملزم بھاگ کر اپنے گھر چلا گیا، وہیں سے گرفتار ہوتا ہے۔ پولیس کے بقول فون اور آلہ قتل بھی گھر سے برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے کوٹ مومن بھی شدید متاثر، پاک فوج کا ریلیف آپریشن شروع، 3 ٹیمیں تعینات

تفتیشی ماہرین کی رائے

نعیم مصطفیٰ نے مزید بتایا کہ تفتیشی ماہرین کہتے ہیں کہ کمزور ایف آئی آر کے باوجود کیس مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ تکنیکی بنیاد پر ہی شہادتیں اکٹھی ہوسکتی ہیں، چانس کے شواہد شامل کیے جاسکتے ہیں جیسے کہ تفتیشی ٹیم موقع پر پہنچی تو امام مسجد نے یہ بتایا یا یہ کہ ایک ریڑھی بان نے یہ بات بتائی ہے۔

فارنزک لیب کی اہمیت

ایک بات اہم ہے کہ اسلام آباد میں کوئی ایسی فارنزک لیب نہیں جہاں ان سب چیزوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے۔ پنجاب فارنزک لیب میں ڈیٹا آئے گا اور اس کو آپس میں جوڑا اور برآمد ہونے والی چیزوں کے حقیقی ہونے یا چھیڑ چھاڑ ہونے کا جائزہ لیا جائے گا۔ جائے وقوعہ سے پولیس کو دو خول بھی مل گئے ہیں جو کہ مقتولہ کو آنے والے زخموں سے مطابقت رکھیں گے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے ہوگی لیکن یہ سارا کیس تفتیشی افسر کی ذہانت پر ہے، ساری تکنیکی اور حقیقی شہادتیں اکٹھی نہیں ہوتی تو اس کا فائدہ ملزم کو ہی ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...