ثنا جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

خوشیوں بھری عیدالاضحیٰ کی تصاویر
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ ثنا جاوید اور سابق قومی کپتان شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی افواہوں پر مولانا فضل الرحمان نے واضح اعلان کر دیا
مداحوں کی پسندیدہ جوڑی
ایکسپریس نیوز کے مطابق خوبصورت جوڑی کی بڑی عید کی تصاویر مداحوں کو بےحد پسند آئیں۔ دونوں نے دبئی سے عید کے پہلے دن کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جس میں وہ روایتی لباس پہنے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور عسکری، سٹریٹجک اور سفارتی سطح پر کس طرح ناکام ہوا؟
عید کا روایتی لباس
ثنا جاوید نے عید کے موقع پر سلک کا بلاک پرنٹ کا ہلکا گلابی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ شعیب ملک نے سرمئی رنگ کے روایتی شلوار قمیص کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
ثنا جاوید کا کیریئر
یاد رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور ڈراموں "پیارے افضل"، "ذرا یاد کر" اور "خانی" سے کیا تھا۔ گزشتہ چند برسوں میں ان کی ذاتی زندگی خبروں کا حصہ بنی رہی خاص طور پر گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی اور شعیب ملک سے شادی کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر بجٹ: ہیلتھ کارڈ سہولت بحال، تعلیم کیلئے 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص
انسٹاگرام کی جھلکی
ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ
رواں برس رمضان میں ایک شو کے دوران ثنا کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ان کے ممکنہ حمل کی قیاس آرائیاں بھی کی گئیں تاہم اس بارے میں جوڑے کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔