فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، سپاہیوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی
آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس: پاکستان کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، حقِ دفاع کی حمایت
عیدالاضحیٰ کی تقریبات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے فرنٹ لائن پر تعینات سپاہیوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی اپنی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ خود کیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ
دعائیں اور امن کی خواہش
انہوں نے نمازِ عید ادا کرنے کے بعد پاکستان کے امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں: وائزمین تحقیقی مرکز اسرائیل کے لیے اہم کیوں اور ایرانی حملے میں کتنا نقصان ہوا؟
شہداء کے لیے دعائے مغفرت
آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر نے وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے معرکہ حق ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران فارمیشن کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینٹر خرم ذیشان کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی
عید کا قومی مقصد
ان کا کہنا تھا کہ خاندانوں سے دور فرنٹ لائن پر عید منانا مادرِ وطن کے دفاع کے قومی مقصد کی تکمیل کے لیے ہے، جو سال بھر جاری رہتا ہے۔

سپاہیوں کی قربانی
آرمی چیف نے سپاہیوں سے کہا کہ آپ نے بےگناہ پاکستانی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کے جانی نقصان کا بھرپور بدلہ لیا۔








