پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کی سابقہ محبوبہ بھی سامنے آگئی، دل کی بات کہہ دی
نیویارک: مائلی سائرس کا نک جونس کے بارے میں نایاب تبصرہ
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ، گیت نگار اور اداکارہ مائلی سائرس نے برسوں بعد سابقہ بوائے فرینڈ نک جونس سے متعلق نایاب تبصرہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن میں سنگین بے ضابطگیاں، ڈی جی ٹی او نے نوٹس لے لیا
سابقہ تعلقات کا احاطہ
روزنامہ جنگ کے مطابق 32 سالہ مائلی سائرس نے اپنے ہم عمر اور سابقہ بوائے فرینڈ نک جونس کے ساتھ اپنے تعلق پر بات کی، جو برسوں پہلے ختم ہوچکا ہے۔
دونوں پہلی بار 2006ء میں ساتھ نظر آئے اور ان کا تعلق 2009ء میں بحال ہوا لیکن جلد ہی رشتہ ٹوٹ گیا۔ ان کے درمیان تاحال کوئی تعلق نہیں لیکن نہ ہی کوئی دشمنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی
مائلی کا نک کے بارے میں تبصرہ
مائلی سائرس نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں نک جونس کے بارے میں کہا کہ "مجھے وہ پسند ہے، میں آج بھی سابقہ بوائے فرینڈ کے بارے میں اچھا محسوس کرتی ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین شخصیت 115 سالہ خاتون نے طویل زندگی کا آسان راز بتا دیا
نک کی نئی زندگی اور مائلی کی خوشیوں کا تذکرہ
گلوکارہ نے نک جونس کی بیوی پریانکا چوپڑا اور ان کے بیٹے مالتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "وہ اب شادی شدہ اور بچے کے والد ہیں، ہم سب ہی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں اور سب کچھ اچھا چل رہا ہے۔"
مائلی کے موجودہ تعلقات
مائلی سائرس نے نک جونس سے بریک اپ کے بعد جسٹن گیسٹن کے ساتھ تعلق رکھا، پھر لیام ہیمسورتھ سے شادی کی، جو 2020ء میں ختم ہوگئی۔ وہ اب چار سال سے میکس مورینڈو کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں.








