عید قربان اخوت اور یکجہتی کا عملی پیغام ہے: چاروں صوبوں کے گورنرز کی عوام کو مبارکباد اور پیغام

عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چاروں صوبوں کے گورنرز کامران ٹیسوری، فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر خان اور جعفر مندوخیل نے عوام کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد مرکزی شاہراہیں کلئیر، نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ کم 5 فٹ پر آ گیا

گورنر پنجاب کا پیغام

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ غریب، نادار اور مستحق افراد کا خیال رکھیں، عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ دعا ہے کہ ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی آئے۔ اللّٰہ تعالیٰ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے مصائب میں کمی کرے۔ ہمیں آج ملکی سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو نہیں بھولنا چاہیے، ہمیں چاہیے کہ آج نفرتیں ختم کریں اور آپس میں محبتیں بانٹیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

گورنر سندھ کا پیغام

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عید قربانی ایثار، اخوت اور یکجہتی کا عملی پیغام ہے۔ خوشیوں میں مستحقین کو شامل کرنا قربانی کی اصل روح ہے۔ دعا ہے کہ پاکستان میں امن، وحدت اور فلاح کی فضائیں قائم رہیں۔ عید کے بابرکت موقع پر ملکی استحکام اور قومی وحدت کے لیے دعاگو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

گورنر خیبر پختونخوا کا پیغام

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے۔ عید الاضحیٰ کی خوشیوں میں غریب، نادار اور مستحق افراد کو بھی شریک کریں۔ عید کے ایام اخوت، ہمدردی اور اتحاد و یگانگت کا پیغام دیتے ہیں۔ اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا دین ہے، ہم ملک و ملت کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد رہیں۔

گورنر بلوچستان کا پیغام

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی کا دن ہے جو محبت، ہمدردی اور رواداری کے جذبے کو ابھارتا ہے۔ عوام عید کی خوشیاں بانٹنے کے ساتھ اپنے ماحول میں صفائی کو ترجیح دیں۔ ہمارا مذہبی فریضہ ہے کہ ضرورت مندوں، یتیموں، بیواؤں اور غریب لوگوں کے ساتھ نعمتیں بانٹیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کریں، ضلعی انتظامیہ جانوروں کی کھالوں اور آلائشوں کو جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کا بندوبست کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...