میرا جسم میری مرضی کا مطلب فحاشی نہیں بلکہ خود مختاری ہے: میرا سیٹھی

میرا سیٹھی کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ و مصنفہ میرا سیٹھی نے پاکستان میں سب سے زیادہ متنازع اور موضوعِ بحث رہنے والے نعرے 'میرا جسم میری مرضی' کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں انڈور سپورٹس مقابلے شروع

نعرہ 'میرا جسم میری مرضی'

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میرا سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ  میرا جسم میری مرضی کا نعرہ فحاشی یا بغاوت کا اعلان نہیں بلکہ خود مختاری کا مطالبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ، قطر امریکہ سے 200 ارب ڈالرز کے 160 ہوائی جہاز خریدے گا

خواتین کے حقوق

انھوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ چاہے شادی ہو، زچگی ہو یا ذاتی تحفظ، اس سے متعلق فیصلے کا حق عورت کا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر طیش میں آکر شوہرنے بیوی کوقتل کردیا

واقعے کی مثال

اس کے علاوہ ویڈیو میں اداکارہ میرا سیٹھی نے حال ہی میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے افسوسناک واقعے کو ایک مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرد کو خواتین کی 'نا' کو سمجھنے اور برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔

'میرا جسم میری مرضی' کا سلوگن

واضح رہے کہ عورتوں کے حقوق کے لیے ہونے والے مارچ میں ہمیں 'میرا جسم میری مرضی' کا سلوگن دیکھنے سمیت سننے کو بھی ملتا ہے، جس کی کئی لوگ حمایت تو کئی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...