پاکستان امن کے لئے تیار، بھارت کو ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کیلئے تیار ہے، بھارت کو ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کی یوم آزادی پر ترکیہ، پاکستان کے رہنماؤں کی شرکت دوستی کی عکاس ہے: الہام علیوف
امریکہ کے کردار پر اظہار تشکر
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ پاک بھارت جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر کے کردار کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم امریکی حکومت کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا میں مستقل امن کیلئے آپ کے وژن پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ فون کر رہا ہے لیکن عاصم منیر حملے نہیں روک رہا” بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں
بات چیت کا موقع
ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کسی غیرجانبدار مقام پر تمام متنازع امور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت اور واشنگٹن میں موجود بھارتی لابی آپ کی شاندار کوششوں کو سبوتاژ نہیں کرے گی۔
امن کی ضرورت
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے تیار ہے، اب بھارت کو ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔