بھینس چوری کے معاملے پر جھگڑا، تین افراد قتل

بھینس چوری کا تنازع
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھینس چوری کے معاملے پر جاگیرانی برادری کے دو گروہوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد قتل اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری
پولیس کی رپورٹ
ایس ایس پی سکھر کے مطابق روہڑی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ماضی کے واقعے کا حوالہ
پولیس کے مطابق چند ماہ قبل دونوں فریقین میں صلح ہوگئی تھی، تاہم عید کے روز دوبارہ جھگڑا ہوا۔ بھینس چوری کے معاملے پر گزشتہ سال 13 افراد قتل ہوچکے ہیں۔