وزیراعلیٰ سندھ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا بجٹ پر بیان
سیہون (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سے حتمی اعداد و شمار ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ بجٹ میں تنخواہیں کتنی بڑھائی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے سے روک دیا
بجٹ کا اعلان
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنے آبائی گاؤں واہڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا بجٹ 13 جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جبکہ وفاقی بجٹ 10 جون کو آئے گا۔ مہنگائی کے باعث عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیدی
وفاقی حکومت کی حمایت
مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق بھی تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پینے کے صاف پانی اور سولر انرجی پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے بننے والے 21 لاکھ گھروں میں سے 10 لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں ترمیم ،جوڈیشری اپنی حیثیت بحال کرے گی،فوادچودھری
سیاسی صورتحال پر تبصرہ
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ باقی گھروں کی تعمیر جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے عید کے بعد احتجاج کا اعلان کیا ہے، یہ سنا ہے، انہوں نے پہلے بھی احتجاج کئے ہیں۔ پی ٹی آئی والوں کو عدالتوں پر توجہ دینی چاہئے اور وہاں کیسز کو مضبوط کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش اور اخراجات 72 کروڑ سے بڑھا کر 86 کروڑ روپے کر دیے گئے
عوامی مسائل اور سیاسی تحریکیں
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت ہونے کے ناطے کسی ایک شخص کے جیل میں ہونے پر تحریک نہیں چلائی جاتی۔ عوامی مسائل پر وہ بات نہیں کرتے۔ عوام کے مسائل بہت ہیں لیکن اگر ایک معاملے پر تحریک چلائیں گے تو وہ ناکام ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں اینٹی مائیکروبیل ریزیسٹنس کے حوالے سے خصوصی سیمینار ، ماہرین کی بڑی تعداد میں شرکت
بجلی کی صورت حال
وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو ناکام ادارہ قرار دے دیا۔ حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک تینوں ادارے ناکام ہو چکے ہیں، خصوصاً سیپکو ناکام ہو چکا ہے۔ سندھ میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، وفاق کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے۔
مذاکرات کی تفصیلات
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تینوں اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لئے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ سندھ کے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔