ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

قربانی کے جانوروں کی کھالیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فائیو جی تاحال تاخیر کا شکار، وجہ سامنے آ گئی
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کا تخمینہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قربانی کی کھالوں کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران تیسری مرتبہ زلزلہ
کھالوں کی اقسام اور تعداد
گائے بیل بچھیا کی تیس لاکھ کھالیں حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بھینس کی 1700، بکروں کی 34 لاکھ 65 ہزار کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔
اس کے علاوہ بھیڑ کی قربانی سے چار لاکھ اور اونٹ کی قربانی سے ایک لاکھ کے قریب کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پاک بحریہ نے اپنی دفاعی برتری کو مکمل برقرار رکھا:تجزیہ نگار
کھالوں کی قیمت
گائے بیل بچھیا کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، بھینس کی کھال کی قیمت 1680 روپے ہوگی۔
بکروں اور اونٹ کی کھال کی خریداری
ٹینڑیز اس سال بکرے کی کھال 450 اور اونٹ کی کھالیں 580 روپے میں خریدیں گی۔