وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے برادر اسلامی ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے، عید کی مبارکباد دی
عید الاضحیٰ کی مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برادر اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران “چھپے ہوئے لوگ” کیسے استعمال ہوئے ۔۔۔؟عمر چیمہ نے اہم انکشاف کر دیا
رابطے کا مقصد
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترکیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، آذربائیجان، ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کیے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
مسلمانوں کی سلامتی کی دعا
رہنماؤں نے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی سلامتی، استحکام اور مسلم ممالک میں امن کی دعا کی۔








