اپنی مخالف “آنٹ فینی” کو قتل کروانے والی “دی فیٹ لیڈی” گرفتار

گرفتاری کی تفصیلات
میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میکسیکو کے بدنام زمانہ تلاہواک کارٹل کی سرغنہ بیٹریز سانچیز مارتینز عرف "لا گورڈا" (دی فیٹ لیڈی) کو بالآخر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی میں بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔ گرفتاری اس واقعے کے تین ماہ بعد ہوئی جب اس کی حریف خاتون گینگ لیڈر ’آنٹ فینی‘ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
آنٹ فینی کا قتل اور اس کے بعد کی صورتحال
’آنٹ فینی‘ کی گولیوں سے چھلنی لاش اس کی گاڑی سے ملی تھی اور پولیس کے مطابق دونوں گروہوں میں منشیات کی فروخت کے مراکز پر قبضے کے لیے شدید کشیدگی چل رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
مزید گرفتاریاں
دی مرر کے مطابق بیٹریز مارتینز کے ساتھ اس کے قریبی ساتھی کارلوس شاویز ورگاس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ان کے ٹھکانوں سے 263 کوکین کی خوراکیں، 200 میتھ کی خوراکیں، 50 گرام مشتبہ میتھ، ایک چھوٹا ہتھیار، گولیاں اور متعدد موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ورگاس کے قبضے سے مزید 399 خوراکیں برآمد ہوئیں۔
مقدمات اور الزامات
پولیس نے تین مزید ٹھکانوں پر چھاپے مارے جو غالباً منشیات کی ترسیل کیلئے محفوظ پناہ گاہیں تھیں۔ حکام نے ورگاس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ’دی فیٹ لیڈی‘ کے کہنے پر ’آنٹ فینی‘ کو قتل کیا۔ ’آنٹ فینی‘ کی موت کے بعد اس کے گروہ میں پھوٹ پڑ گئی اور وہ کئی محلوں میں بکھر کر شدت سے سرگرم ہو چکے ہیں۔ اب ’لا گورڈا‘ اور ورگاس پر منشیات رکھنے، اسمگلنگ، اسلحہ رکھنے اور بھتہ خوری جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے، جبکہ ورگاس پر قتل کی سنگین تفتیش بھی جاری ہے۔