عید الاضحیٰ پر گوشت سے بنے پکوان کھاتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ وہ معلومات جو آپ کیلئے مفید ہوسکتی ہیں

عید الاضحی کا تہوار

کراچی (ویب ڈیسک) عید الاضحی کا تہوار مسلمانوں کے لیے بڑا اہم ہے۔ سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کے حکم پر قربانی کی جاتی ہے اور گوشت عزیز و اقربا اور مستحقین میں بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔ عید الاضحیٰ کے دن دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ذائقہ دار لذیر پکوان بھی پکائے جاتے ہیں تاہم زیادہ گوشت کھانے کے باعث طبی مسائل بھی ہوتے ہیں۔ ایکسپریس کے مطابق اس کے لیے ماہرینِ صحت مندرجہ ذیل احتیاطیں اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کا سپریم کورٹ میں آخری روز لیکن کسی بینچ کا حصہ نہیں، پھر آج کیا کام کریں گے؟ جانئے

احتیاطی تدابیر

1. گوشت کی تیاری

گوشت کو پکانے سے قبل اچھی طرح دھو کر صاف کرلیا جائے اور صحیح طور پر گلایا جائے۔ اگر گوشت گل نہ رہا ہو تو پپیتا ڈال لیں۔

2. مناسب مقدار میں کھانا

صحت مند رہنے کا بنیادی اصول یہ ہے کہ ہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں، اعتدال کے ساتھ مناسب مقدار میں گوشت کھانے سے معدے پر کوئی بوجھ نہیں پڑتا۔

3. نرم مشروبات سے پرہیز

گوشت کھاتے ہوئے مختلف قسم کے کولا اور دوسرے سوفٹ ڈرنکس سے اجتناب کریں۔ کھانے کے 15 منٹ بعد لیموں پانی استعمال کریں۔ اس کے علاوہ نمکین لسی بھی لے سکتے ہیں۔ اس سے گوشت ہضم ہونے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ گوشت کھاتے وقت سلاد اور لسی کا استعمال ضرور کریں۔ اس سے بدہضمی کا خدشہ نہیں رہتا۔

4. ہاضم قہوہ

اعتدال کے ساتھ گوشت کھانے کے بعد کے 15 منٹ یا آدھ گھنٹہ بعد سونف، پودینہ، دار چینی اور الائچی ڈال کر قہوہ بنا کرلیں۔ اس سے گوشت ہضم ہونے میں آسانی ہوگی۔ پیٹ میں اپھارہ بھی نہیں ہوگا۔

5. سالن کے ساتھ اچار

گوشت کے سالن کے ساتھ تھوڑا سا اچار سلاد کے ساتھ لے لیا جائے تو اس سے کھانا آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔

6. طبی امداد

گوشت کھانے کے فوراً بعد پیٹ درد، متلی قے آنے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر یا قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔ زیادہ الٹیاں آنے کے صورت میں ORS کا استعمال کریں اور ساتھ ساتھ لیموں پانی بھی دیتے جائیں۔

7. صحیح پکا ہوا گوشت

گوشت اگر صحیح طور پر پکا ہوا نہ ہو تو اسے بالکل استعمال نہ کریں۔ اچھی طرح پکا ہوا گوشت کھانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

8. اعتدال کا خیال

گوشت کھاتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ گوشت اعتدال کے ساتھ کھایا جائے تاکہ کسی قسم کی بد ہضمی نہ ہو۔

9. قبض کا علاج

گوشت کھانے سے اگر قبض ہو جائے تو اس کے لیے اسپغول کا چھلکا اور دہی استعمال کریں۔ گوشت کے سالن میں دو چمچ Olive Oil ملانے سے قبض کا خطرہ نہیں رہتا۔

10. بد ہضمی کے لئے علاج

بد ہضمی کے علاج کے لیے کچے ناریل کا پانی بھی بہت مفید ہے۔ لیمن گراس قہوہ پینے سے بھی پیٹ کا اپھارہ کم ہو جاتا ہے، کھانا کھانے کے بعد مٹھی بھر سونف لینے سے بھی بد ہضمی دور ہو جاتی ہے۔

نتیجہ

اوپر دی گئی تجاویز پر عمل کر کے زیادہ گوشت کھانے سے ہونے والی بد ہضمی، پیٹ درد، معدے میں تیزابیت، ڈائریا یا قبض وغیرہ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...