پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا

پی ٹی اے کی موبائل فون صارفین کے لیے ہدایت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور نوکری کی پکی کرنے کے لیے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں، طلال چوہدری کی گفتگو پروگرام میں
سم کی رجسٹریشن کی اہمیت
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پی ٹی اے نے لکھا کہ سم اپنے نام پر لازمی رجسٹرڈ کروائیں۔ آپ کی سم کسی اجنبی کے زیر استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ابابیلوں کی تلخ پسپائی۔۔۔تحریکوں کو جھٹکے لگتے رہتے ہیں
غیر قانونی سرگرمیوں سے بچیں
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیرقانونی موبائل سم حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ فراڈ، دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔
بلاک کرنے کی ہدایت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق، آپ کے نام پر رجسٹرڈ کوئی بھی ایسی سم جو آپ کے زیر استعمال نہیں، اسے فوری طور پر بلاک کروائیں۔