غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے
اسرائیلی جارحیت کا جاری سلسلہ
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید کے دوسرے روز بھی نہ تھم سکی، فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلباء چین میں مارشل آرٹس کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی سے روشناس
حملوں میں اضافہ
نجی ٹی وی جیو نیوزنے غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے حوالہ سے بتایا کہ ہفتے کو اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے کم از کم 36 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 6 افراد ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز کے قریب شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنے بھائی پاکستان کے جائز مؤقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں
رفح میں واقعہ
یہ واقعہ رفح میں قائم غزہ ہیومینٹیرین فنڈ (جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز کے قریب پیش آیا، جس نے حالیہ دنوں میں فائرنگ کے واقعات کے باعث امداد کی تقسیم عارضی طور پر معطل کر دی تھی لیکن دوبارہ شروع کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ادیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر دفاع
ہلاکتوں کی تعداد
غزہ میڈیا دفتر کے مطابق 27 مئی سے 6 جون کے درمیان رفح میں امداد کے مقامات پر اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 581 زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں امدادی رسائی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج نے ملک کا یومیہ 190 ارب روپے کا نقصان کیا، جام کمال کا بیان
شمالی غزہ میں جبری انخلا
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے مزید علاقوں میں جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔ واضح رہے کہ غزہ میں جمعہ کو عید کے پہلے روز بھی اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید 42 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
جنگ میں ہلاکتیں
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 54,677 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔








