عید قربانی کا نام
زندگی کی آسانی
زندگی کو اس طرح آسان کرنا چاہئے
سب سے پیاری چیز کو قربان کرنا چاہئے
ہے خلیل اللہ کی پیاری سی سنت کا دوام
عید قربانی کانام
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے
احساسات کی تبدیلی
اپنے احساسات کو تبدیل کرلو وقت سے
مشکلوں کو آپ بھی تسہیل کرلو وقت سے
پختہ کاری آپ کی کیونکہ ابھی تک بھی ہے خام
عید قربانی کا نام
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا،گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب
رشتہ داروں کا بھرم
تم عزیز و اقربا بھی رکھو پورا بھرم
ہاں! غریبوں اور مسکینوں پر بھی نظرِ کرم
اور تم اسی فرض کو کرتے رہو سب ہی میں عام
عید قربانی کا نام
یہ بھی پڑھیں: سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا :عظمیٰ بخاری
اتحاد و امن کا پرچم
بام ہے اِک، ایک ہی سیڑھی ہے اور اِک ہی کمند
کر رکھو تم اتحاد و امن کا پرچم بلند
ہے اخوّت ہی کی وہ تلوار جو ہے بے نیام
عید قربانی کا نام
یہ بھی پڑھیں: تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا: ندیم افضل چن
رنجشوں کو بھولنا
بھول جاؤ رنجشوں کو، بھول جاؤ دشمنی
چھوڑ دو تم بغض کو اپناؤ راہِ آتشی
ظلمتوں میں روشنی بانٹو یہاں تم صبح و شام
عید قربانی کا نام
قربانی کا دن
دن ہے یہ قربانی کا یہ بات سب نے مانی ہے
جا بجا اور کو بکو اِک جذبۂ ایمانی ہے
سب گلے ملتے ہیں اور ہوتا ہے کتنا اِزدِحام
عید قربانی کا نام
کلام: منظر انصاری








