عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا، دوسرے دن بھی قربانی جاری ہے
عیدالاضحیٰ کا پہلا دن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ملک بھر میں دوسرے دن بھی سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یو اے ای کی طرف سے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم اور سردار ضیاءالقمر کو وزیر بلدیات بننے پر مبارکباد
جانوروں کی قربانی اور شکایات
جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی جاری ہے، جبکہ مختلف شہروں میں اس حوالے سے شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ مختلف علاقوں میں شہری چھوٹے اور بڑے جانور قربان کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگلا میچ جیتنا ہے، یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے میچز ہارے، شاہین آفریدی
مقامی میلوں کا اہتمام
’’جنگ‘‘ کے مطابق عید کے موقع پر کئی شہروں میں عید میلے بھی لگے ہوئے ہیں۔ ان میلوں میں بچے اونٹ، تانگے کی سواری اور جھولوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
صحت کے ماہرین کی نصیحت
دوسری جانب، ماہرینِ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ عیدِ قرباں پر مزے مزے کے کھانے ضرور کھائیں مگر ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔ شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کے مریض خصوصی احتیاط کریں اور کلیجی، گردے، مغز اور پائے کھانے سے تھوڑا پرہیز کریں۔








