منشیات سمگلنگ، امریکی عدالت نے پاکستانی تاجر کو 16 برس کی سزا سنا دی

پاکستانی تاجر کی سزا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: عورت کا اعتبار نہیں: اعتماد اور محبت کی ایک سبق آموز کہانی
جرم کے الزامات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو دو الزامات میں سزا سنائی۔ محمد آصف حفیظ کو اگست 2017 میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا، اور انہیں 3 برس قبل امریکہ منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں بڑی کمی کا امکان
سزا کی تفصیلات
محمد آصف حفیظ کی حراست میں رکھے جانے کی مدت بھی سزا میں شمار ہو گی۔ ان کی سزا 2033 میں ختم ہو گی۔
اثاثوں کا ضبط کرنا
امریکی عدالت نے آصف حفیظ کے منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔