وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف کا عید الاضحی پر ترکی کے صدر کو مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ترکی کے برادر عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیلات
وزیراعظم نے صدر اردوان کو عید الاضحی کے خوشیوں بھرے موقع پر نیک تمنائیں پیش کیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ استنبول اور لاچین کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کیا اور پاک-بھارت بحران کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مضبوط حمایت پر ایک بار پھر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور پاکستان کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لئے نہیں ہے، چینی ترجمان
پاک ترک بھائی چارے کی اہمیت
وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں اور یہ پاک ترک بھائی چارے کی تاریخ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار خودکش حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہیدہو گئیں۔
دوطرفہ تعاون اور اہم فیصلے
دونوں رہنماؤں نے اپنی پچھلی ملاقاتوں کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا تاکہ دوطرفہ تعاون، خاص کر تجارت اور سرمایہ کاری میں تیزی لائی جا سکے۔ انہوں نے ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا اور غزہ کی صورتحال سمیت تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکیہ کے صدر کا شکریہ
صدر اردوان نے عید الاضحی کے موقع پر نیک خواہشات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے خیرخواہی کے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لئے ترکیہ کے پختہ عزم کا دوبارہ اعادہ کیا۔








