عظمیٰ بخاری کا سندھ حکومت کے خلاف بیان

وزیر اطلاعات پنجاب کا ردعمل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عید والے دن بھی مرتضیٰ وہاب اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں نمک کا شدید بحران پیدا ہوگیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی موجودگی کا جواب

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گراؤنڈ پر جانا ضروری نہیں، کیونکہ 1 لاکھ 40 ہزار ورکرز، انتظامیہ اور وزراء گراؤنڈ پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

صوبے کی بہار اور صفائی کی ضرورت

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ اس وقت مقصد آلیشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 دن سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کے وزرا کی فوج منظر عام سے غائب ہے، آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس

سندھ حکومت پر تنقید

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، معاملہ میڈیا مینجمنٹ کا نہیں ہے، جو میڈیا کو دکھائی دے رہا ہے، وہی میڈیا دکھا رہا ہے۔

حسد اور محنت کا سبق

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو۔ حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، محنت کرنے کا مشورہ دیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...