مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قرار دے دیا
کراچی میں صفائی کی صورتحال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر میں صفائی کی صورتحال پر متحدہ قومی موؤمنٹ کی تنقید کے جواب میں کہا کہ ایم کیو ایم مستقل قومی مصیبت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
میئر کی وضاحت
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں ایم کیو ایم والا نہیں، مجھے چونا لگانا نہیں آتا۔ کراچی کے ضلع وسطی میں پانچوں ٹاؤن جماعت اسلامی کے پاس ہیں، وہاں صورتحال اچھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر علی
صفائی کے اقدامات
میئر کراچی نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں کی دھلائی شروع کردی گئی ہے۔ عبداللہ ہارون روڈ، برنس روڈ اور دیگر علاقوں کی عرق گلاب سے دھلائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شکارپور میں ڈاکو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑی چھین کر فرار
آلائشوں کا اٹھانا
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر سے 37 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں اور تمام اضلاع میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے
میڈیا منیجمنٹ کا مسئلہ
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹیلی وژن پر صاف ستھرا پنجاب نظر آ رہا ہے، یہ پنجاب حکومت کی منیجمنٹ ہے، لیکن ہمارے پاس میڈیا منیجمنٹ کے لیے پیسا نہیں ہے۔ میں کل سے سڑک پر ہی گھوم رہا ہوں لیکن باقی لوگ ٹھنڈی مشین میں بیٹھ کر الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس نے مون سون بارش کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
اپوزیشن کا الزام
اس سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا تھا کہ میئر کی نااہلی کی وجہ سے پورا شہر ڈمپنگ پوائنٹ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ان کی درخواست ہے کہ میئر مرکزی سڑکوں سے نکلیں اور اورنگی ٹاؤن جائیں، جہاں تعفن پھیل رہا ہے۔
جماعت اسلامی کا ردعمل
دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے بھی شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔








