بھارتی کرکٹر کی خاتون رکن پارلیمنٹ سے منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل

رانکو سنگھ اور پریا سروج کی منگنی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے منگنی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان
تقریب کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز رنکو سنگھ نے بھارتی سیاسی رہنما پریا سروج کے ساتھ 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کا 75 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، صدر کل آئیں گے
شرکاء کی فہرست
اس تقریب میں رنکو سنگھ کے قریبی رشتہ داروں اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) کی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، ایم پی ڈمپل یادو، راجیو شکلا، شیو پال یادو، اور رام گوپال یادو نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کا قتل؛ ثابت ہوا کہ بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی ایران میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں
منگنی کی خوشیاں
دونوں نے اپنی منگنی پر ایک ساتھ رقص کرکے سماں باندھ دیا۔
شادی کی تاریخ
بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج 18 نومبر 2025 کو وارانسی میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔