سپیکر نے بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی
وفاقی بجٹ 2025-26 کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26 کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: میرا گزشتہ روز کا غصہ قابل جواز نہیں تھا مجھے افسوس ہے،جسٹس حسن اورنگزیب،اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر کالعدم قرار
بجٹ کی پیشکش کا شیڈول
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی بجٹ 2025ـ26ء 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، بعد ازاں 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 50 جنگی جہازوں، 8 جدید آبدوزوں نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں
بحث کے مراحل
اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کے لئے وقت دیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری رہے گی اور یہ بحث 21 جون کو سمیٹی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن کی ایک اور یاد “دیا یا لالٹین”
اہم تاریخیں
اسپیکر کے مطابق 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 23 جون کو قومی اسمبلی میں 2025-26ء کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی، اور 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
فنانس بل کی منظوری
ایاز صادق کے مطابق 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی۔ 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ قومی اسمبلی کے شیڈول سیشن میں کسی قسم کی تبدیلی اسپیکر کی اجازت سے ممکن ہوگی۔








