پاکستان کے خلاف بیان لینے آیا بھارتی وفد ناکام رہا: شیری رحمان
سینیٹر شیری رحمان کا بیان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، خطے بارے تبادلہ خیال
برطانوی حکام کو آگاہی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام کو بھارتی ہتھکنڈوں کو تفصیل سے آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا رائٹ سائزنگ منصوبے کے تحت 30 ہزار 968 سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
بھارتی وفد کی ناکامی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا، بھارتی وفد پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حافظ حمد اللہ کا دعویٰ
بلاول بھٹو کی سرگرمیاں
انہوں نے مزید بتایا کہ تین روز کے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
پاکستان کا سفارتی وفد
واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان کا سفارتی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکہ پہنچا تھا جہاں اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں، امریکی کانگریس ارکان اور دیگر حکومتی ارکان سے ملاقاتیں کیں، جس کے بعد اب پاکستان کا سفارتی وفد امریکہ سے برطانیہ پہنچ گیا ہے。








