مہر ایکسپریس کا انجن فیل، مسافر گرمی میں بے حال
ٹرین کی تکنیکی مشکلات
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس کو سفر کے دوران شدید تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب ٹرین کا انجن کروڑ لعل عیسن ریلوے سٹیشن پر اچانک فیل ہوگیا۔ ٹرین گزشتہ چار گھنٹوں سے سٹیشن پر کھڑی ہے، جس کے باعث درجنوں مسافر شدید گرمی میں اذیت کا شکار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کر لیا
مسافروں کی مشکلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کا اے سی بھی بند ہو چکا ہے جس سے بوگیوں کا درجہ حرارت ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ مسافروں نے ریلوے انتظامیہ سے فوری متبادل انجن بھیجنے اور بحالی کے اقدامات کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیلی حملے سے قبل ویپن گریڈ کے قریب افزودہ یورینیم کے ذخائر بڑھا لیے تھے، آئی اے ای اے
ریلوے انتظامیہ کا احتجاج
ٹرین ملتان سے راولپنڈی جا رہی تھی جب راستے میں انجن فیل ہونے کے باعث کروڑ لعل عیسن اسٹیشن پر رکی، تاہم کئی گھنٹوں بعد بھی ٹریک بحال نہ ہو سکا۔ مسافروں نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔
بحالی کے اقدامات
ریلوے ذرائع کے مطابق انجن کی خرابی دور کرنے کے لیے انجینئرز کو روانہ کیا جا چکا ہے اور جلد متبادل انجن پہنچنے کی امید ہے۔








