بھارت سے تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہوکر نکلتا ہے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کی عالمی سطح پر پیش رفت
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے بنائے گئے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہوکر نکلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سول بیوروکریٹس کی تربیت کے حوالے سے بڑا فیصلہ
پاکستان کی ایٹمی حیثیت اور امن کی کوششیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ داری ایٹمی ریاست ہے، پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی اور ہمیشہ امن کا پیغام دیا۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہو گا، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا، پانی ہماری ناگزیر ضرورت ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: فوڈ اتھارٹی کا گودام پر چھاپہ، 8ہزار کلو بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد
کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا موقف
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات چاہتے ہیں۔ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہوکر نکلتا ہے، بھارت مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پھیلا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 95 روز بعد پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنے گا: سینیٹر عرفان صدیقی
امریکی صدر کا کردار
بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی کے حوالے سے کردار لائق تحسین ہے۔
تحقیقات کی پیشکش اور موجودہ صورتحال
پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات کی پیش کش کی تھی لیکن انڈیا نے ہماری پیشکش قبول نہیں کی۔ دونوں جوہری ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے کوئی مکینزم موجود نہیں ہے۔