رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی، وزیرخزانہ نے اقتصادی سروے میں اہم بیان

اقتصادی سروے کی پیشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب رواں مالی سال کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم استحکام کی طرف گامزن ہیں، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی
سال 2024-25 کا اقتصادی سروے
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بچوں کو حج پر ساتھ لے جا سکتے ہیں یا نہیں؟ جانئے
گلوبل جی ڈی پی گروتھ کا جائزہ
وزیر خزانہ نے کہاکہ گلوبل جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد ہے، ہماری ریکوری کو گلوبل کونٹکس میں دیکھا جائے۔ 2023 میں ہماری جی ڈی پی گرتھ منفی میں تھی۔ ملک میں مہنگائی کی شرح 29 فیصد سے بڑھ چکی تھی، مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.6 فیصد پر ہے، پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر نوازشریف اڈیالہ جیل عمران خان کو منانے گئے تو بے عزت ہو کر آئیں گے : نصرت جاوید
استحکام کی طرف اقدام
وزیر خزانہ نے کہاکہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی، ہم استحکام کی طرف گامزن ہیں، پاکستان کی افراط زر 4.6 فیصد ہے۔ 2023 میں دو ہفتوں کیلئے ذخائر موجود تھے، 2023 کے بعد جو ریکوری شروع ہوئی وہ درست سمت میں گئی۔ نگران حکومت میں اچھے اقدامات کو سراہتا ہوں، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا۔
آئی ایم ایف پروگرام کا اثر
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے ہمارا اعتماد بحال ہوا، آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام تھا۔ معیشت کے ڈی این اے کو تبدیل کرنے کیلئے سٹرکچرل ریفارمز ناگزیر ہیں۔ عالمی گروتھ کی نسبت پاکستان نے جی ڈی پی گروتھ میں ریکوری کی۔ عالمی مہنگائی دو سال پہلے 6.8 فیصد تھی جو اب 0.3 فیصد ہے، پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح 4.6 فیصد ہے۔