رواں مالی سال کے دوران گدھوں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافہ

ملک میں مویشیوں کی تعداد میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال کے دوران ملک میں گدھوں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ
اقتصادی سروے کی رپورٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں مویشیوں کی تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ ہوگیا، مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
بھینسوں اور بھیڑوں کی تعداد میں اضافہ
سروے رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 14 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 77 لاکھ ہوگئی۔ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
بکریوں اور گدھوں کی تعداد میں اضافہ
اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا، بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ 94 لاکھ ہوگئی۔
دیگر مویشیوں کی صورتحال
ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا، گدھوں کی تعداد 59 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ ہوگئی، جبکہ گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور اونٹوں کی تعداد 12 لاکھ برقرار رہی۔