رواں مالی سال کے دوران گدھوں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافہ

ملک میں مویشیوں کی تعداد میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال کے دوران ملک میں گدھوں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ
اقتصادی سروے کی رپورٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں مویشیوں کی تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ ہوگیا، مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس ہو گئی
بھینسوں اور بھیڑوں کی تعداد میں اضافہ
سروے رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 14 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 77 لاکھ ہوگئی۔ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی واقعے پر چیئرمین پی ٹی اے نے وضاحتی بیان جاری کردیا
بکریوں اور گدھوں کی تعداد میں اضافہ
اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا، بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ 94 لاکھ ہوگئی۔
دیگر مویشیوں کی صورتحال
ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا، گدھوں کی تعداد 59 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ ہوگئی، جبکہ گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور اونٹوں کی تعداد 12 لاکھ برقرار رہی۔