مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا
اسلام آباد: آئندہ مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ
آئندہ مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپیکر نے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، سابق وائس چیئرمین، مدعی مقدمہ سمیت 4ملزم گرفتار
بجٹ کا پیش ہوتا ہوا شیڈول
شیڈول کے مطابق وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث ہوگی، پارلیمانی جماعتوں کو بجٹ کیلئے وقت دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کا تعاون جاری رکھنے کا عزم، جو کچھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اسے ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے: ترک وزیر خارجہ
بحث کا دورانیہ
وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری رہے گی اور 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 23 جون کو مالی سال 26-2025 کیلئے مختص ضروری اخراجات پر بحث ہوگی۔ 24 اور 25 جون کو مطالبات، گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، فنانس بل کی منظوری 26 جون کو قومی اسمبلی سے لی جائے گی۔ مزید برآں 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف
شیڈول میں تبدیلی کی اجازت
سپیکر سردار ایاز صادق نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی کے شیڈول سیشن میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ان کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی اور جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہوں گی، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
وزیر خزانہ کا بیان
یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، کچھ وقت درکار ہے۔ ہر کوئی تسلیم کر رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے۔
بجٹ میں شامل اقدامات
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے ملک آگے بڑھے گا۔ ملکی معیشت میں جو استحکام آیا ہے اس کو آگے لے کر جائیں گے، کئی اقدامات ایسے کیے جائیں گے جن میں ریلیف اور گروتھ کا عنصر شامل ہے۔








