ٹرمپ لڑکھڑا گئے۔۔۔

نیوجرسی میں واقعہ
نیو جرسی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار اور اجیت دودل سے ٹیلی فونک رابطہ
واقعے کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ کے لڑکھڑانے کا واقعہ نیوجرسی سے چھٹیاں گزار کر واشنگٹن ڈی سی واپس جانے کے دوران پیش آیا، جب ٹرمپ طیارے میں سوار ہونے کے لیے طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے۔
چڑھائی کے بعد کا منظر
بعد ازاں انہوں نے سنبھل کر سیڑھیاں چڑھیں اور طیارے کے دروازے پر پہنچ کر ایئرپورٹ پر موجود افراد کو ہاتھ بھی ہلایا۔