وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیرِ اعظم کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت
فنڈز کی تجویز
’جیو نیوز‘ کو حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق بجٹ میں اسپورٹس اکیڈمی کے لیے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے پاک بھارت سیز فائر مستقل طور پر ہوگا، ترک صدر
اکیڈمی کی تعمیر
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی۔
منصوبے کی لاگت
دستاویز کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے ہے اور ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے لیے 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔