لاہور میں آرٹیفیشل جیولری کو طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے نوسر باز میاں بیوی گرفتار

گرفتاری کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرٹیفیشل جیولری کو قیمتی طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ون کیس؛بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 14نومبر تک ملتوی
ملزمان کی سرگرمیاں
ترجمان ڈولفن فورس نے کہا کہ ملزمان گلی محلوں میں کان و ناک چھیدنے کے بہانے خواتین سے نوسر بازی کرکے رفو چکر ہو جاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کے لیے ہنگامی پلان کی تشکیل، فوج و رینجرز کی تعیناتی اور موبائل سگنلز کی بندش کے بارے میں سفارشات طلب
شکایت اور کارروائی
ڈولفن ٹیم نے 15 کال کی اطلاع پر جمیل ٹاؤن پہنچ گئی۔ ڈولفن ٹیم نے حلیہ کی بابت ملزمان کو ملحقہ گلیوں سے گرفتار کیا، کالرہ نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی نشاندہی کر دی۔
گرفتار افراد
گرفتار سویرا، حارث کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کر دیے گئے۔