سکندر رضا نسلی تعصب کا شکار، شکایت پر مقامی کوچ معطل

سکندر رضا کی نسلی تعصب کی شکایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کو ویجن کپ کے دوران نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔ آل راؤنڈر نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ ایم سی اے) کو مقامی کوچ بلیسنگ مافوا کے خلاف درخواست جمع کروائی، جس پر انہیں معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے
واقعہ کی تفصیلات
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سکندر رضا رینبو کرکٹ کلب کے خلاف اولڈ ہراریئنز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ آل راؤنڈر بلے بازی کے بعد میدان سے باہر جا رہے تھے، اِس دوران مقامی کوچ بلیسنگ مافوا نے انھیں نامناسب جملے کہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
تحقیقات کا عمل
کرک انفو کو چیئرمین ایچ ایم سی اے تافدضوا مادورو نے تصدیق کی کہ اُنھیں سکندر رضا کو نسلی تعصب کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت موصول ہوئی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی کوچ بلیسنگ مافوا اپنے اوپر عائد الزامات کے حوالے سے 10 جون کی سماعت میں اپنا مؤقف پیش کریں گے، تاہم اس دوران وہ کرکٹ کی تمام سرگرمیوں سے معطل رہیں گے۔
ایچ ایم سی اے کا مؤقف
تافدضوا مادورو نے مزید کہا کہ ہم اس طرح کے الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں نسلی تعصب کی کوئی گنجائش نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات مکمل ہوں۔