3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے: شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ حکومت گروتھ بھی فارم 47 کی طرح دکھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات
حکومت کی گروتھ کا تجزیہ
اسلام آباد میں عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہماری ساڑھے 6 فیصد گروتھ کو حقارت سے دیکھنے والوں کی تیسرے سال تک مجموعی گروتھ ڈیڑھ فیصد ہے۔ یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں، حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کی
معاشی مسائل اور خط غربت
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، ان لوگوں کو تو پاکستان کی معیشت بہتر کرنے کےلیے لایا گیا تھا۔ یہ لوگ رجیم چینج کے بعد چولہے بجھانے آئے ہیں، یہ وہ لوگ تھے جنہیں نیدرلینڈ سے پاکستان لایا گیا تھا، یہ کس قسم کی گروتھ ہے جو ہماری سمجھ سے باہر ہے۔
عوام کی معاشی حالت
عوام معاشی طور پر یتیم ہوگئے، زراعت میں ساڑھے 13 فیصد گراوٹ ہے۔