1961ء میں ویسٹ پاکستان یوتھ موومنٹ کا مرکزی دفتر ہال روڈ میکلوڈ روڈ چوک میں قائم کیا، ریڈکراس کی چیئرپرسن وقار النساء نون کو مدعو کیا گیا۔
مصنف کا تعارف
مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 61
یہ بھی پڑھیں: آئین 1973 کے جن ستونوں پر ریاست کھڑی تھی، وہ مؤثر طور پر منہدم کر دیے گئے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
ویسٹ پاکستان یوتھ موومنٹ
اْن کی کاوشوں سے 1961ء میں ویسٹ پاکستان یوتھ موومنٹ کا پہلا مرکزی دفتر واقع ہال روڈ میکلوڈ روڈ چوک میں قائم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2025: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
خصوصی تقریب
اس آفس میں ایک مرتبہ ریڈکراس پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ وقار النساء نون کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں یوتھ موومنٹ کے سینئر عہدیداران اور بیگم نون کے درمیان پاکستان میں نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینے کے قابل بنانے کے لئے مختلف لائحہ ہائے عمل پر سیرحاصل گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہسپتال لائے گئے زخمی اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی
نوجوانوں کی تنظیم
اس نشست میں سید افتخار شبیر نے بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا کہ ہم اراکین یوتھ موومنٹ خواہش رکھتے ہیں کہ حضرت علامہ اقبالؒ کے فرمان کے مطابق ملک بھر کے نوجوانوں کو گلی گلی محلے محلے منظم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں جعلی ایس ایچ او اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
یوتھ سنٹرز کی تشکیل
جہاں کہیں بھی ہمیں تعمیری جذبوں سے سرشار 20 نوجوان مل جائیں وہاں ہم یوتھ موومنٹ کی شاخ قائم کر کے یوتھ سنٹر کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ اپنی برانچوں میں ہم یوتھ سنٹر کے قیام کے ضمن میں چاہتے ہیں کہ وہاں لائبریری، ہیلتھ کلب، مرکزِ تعلیم بالغان، سٹڈی سرکل، یوتھ کلبوں کی تشکیل وغیرہ وغیرہ میں سے کوئی ایک یا زیادہ سرگرمیاں شروع کر سکیں، جو خود اپنی مدد آپ کے تحت شروع کی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
ملک بھر میں فیضان
اس طرح ملک بھر کے گلی محلوں میں نوجوانوں کے جوش و جذبہ اور صلاحیتوں کو قومی تعمیر و ترقی کے کاموں میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ مندرجہ بالا خطوط پر نوجوانوں کے لئے کام کرتے ہوئے ہمارے چند یوتھ سنٹرز لاہور میں مغلپورہ، مزنگ، راج گڑھ اور دیگر شہروں میں کراچی، مردان، پشاور، ملتان، ایبٹ آباد، گوجرانوالہ، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ اور جڑانوالہ اور کچھ دیگر دیہات میں قائم ہوچکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ججوں کے تقرر میں پارلیمان کا کردار عدلیہ پر حملہ کیسے ہوگیا؟ سینیٹ میں شیری رحمان کا استفسار
کیفے فضائی تبدیلی
یوتھ موومنٹ کا مرکزی دفتر 1961-63ء واقع ہال روڈ میکلوڈ روڈ چوک میں قائم کیا گیا۔ بعدازاں اسے فضل بلڈنگ کوپر روڈ کی وسیع بلڈنگ کے فرسٹ فلور کے ہال کمرے میں منتقل کیا گیا۔ یہ جگہ 400 روپے ماہانہ کرایہ پر حاصل کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں انہیں مستقبل کی قیادت کا فیصلہ کرنا ہوگا: رمیش سنگھ اروڑہ
آڈیٹوریم کی تشکیل
ہال کمرے کو ایک سو فولڈنگ چیئرز کے ساتھ آڈیٹوریم کی شکل دی گئی۔ اسی ہال کے ایک حصے میں ٹیبل ٹینس کی سہولت مہیا کی گئی۔ ہال کمرے میں دائیں طرف چار لکڑی کے کیبن کمرے بنوائے گئے۔
اہم شخصیات کی شرکت
مرکزی تنظیم مغربی پاکستان یوتھ موvement کی جانب سے کی جانے والی تقریبات میں اہم ترین قومی دن منانے کا اہتمام ہوتا تھا۔ یہاں منعقد کئے جانے والے سیمینارز اور مختلف تقریبات میں مجھے پرنس کریم آغا خان، چوہدری علی اکبر خاں، مشرقی پاکستان سے صبور اے خان اور دیگر معروف شخصیات کو سْننے اور اْن سے ملاقات کا موقع ملا۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








