منڈی بہاالدین میں مزدور کی بیوی سے بااثر افراد کی اجتماعی زیادتی

تاخیر سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ
منڈی بہاالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) - پنجاب کے شہر منڈی بہاالدین میں غریب مزدور کی بیوی کو بااثر افراد نے اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن میں ادائیگی کا حکم
واقعات کی تفصیل
ڈان نیوز کے مطابق، ضلع منڈی بہاالدین کے علاقے پھالیہ میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں دو خواتین کو اغوا کر کے ان میں سے ایک کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وسیم ریاض خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا، جس کے نتیجے میں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے ساتھ محاذ آرائی، ایلون مسک کے کاروبار پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟
اغوا کی تفصیلات
افسوسناک واقعہ تھانہ پھالیہ کی حدود میں واقع مانو چک پل کے قریب پیش آیا، جہاں بااثر اور مسلح افراد نے غریب مزدور کی بیوی اور بہن کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا۔ ملزمان دونوں خواتین کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر پنڈی کالو کے نزدیک ایک ویران زیر تعمیر کوٹھی میں لے گئے، جہاں ایک خاتون کو باری باری جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل اور حکومت کا ہے، بگٹی
مقدمہ درج اور ملزمان کی گرفتاری
متاثرہ خاتون کے شوہر جواد الحسن کی مدعیت میں تھانہ پھالیہ میں مقدمہ نمبر 595/25 درج کیا گیا، جس میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 367 (اغوا) اور 375 (جنسی زیادتی) شامل کی گئیں۔ ایف آئی آر میں جن ملزمان کو نامزد کیا گیا، ان میں علی حسن ولد عمر حیات، دلاور شہزاد ولد شبیر احمد، اور ساجد علی ولد محمد مہندی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
پولیس کی کارروائی
ڈی پی او وسیم ریاض خان نے واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری ایکشن لیا اور تھانہ پھالیہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، جب کہ ایک ملزم ملک فرحان کی تلاش کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مزید 15 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ
متاثرہ خاندان کی حفاظت
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرت ناک سزا دلوانے کے لیے میرٹ پر شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انصاف کی کوششیں
ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی بااثر شخصیت یا دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔