جن علاقوں میں جبلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی رہے گی : وزیر خزانہ
بجلی کے بل اور لوڈشیڈنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا، وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات جلد ختم ہوں گے: بیرسٹر سیف
بھارت کے ساتھ جنگ کے اخراجات
اکنامک سروے پریس کانفرنس کے بعد سوالوں کے جواب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ پر اٹھنے والے اخراجات بڑا مسئلہ نہیں ہیں، آئندہ سال کے بجٹ میں یہ اخراجات شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو کا نیا سمارٹ فون V40e 5G اب پاکستان میں دستیاب
پاسکو کی اصلاحات
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا، وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاسکو کرپشن کا گڑھ تھا جسے ختم کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر کیا کہا؟
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات
انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر سالانہ 6 سے 700 ملین ڈالر خرچ کریں گے۔ اگر آبادی کی بڑھوتری کی شرح 2.55 فیصد جاری رہی تو ملک کے حالات کا خوفناک ہوگیا۔
معاشی اصلاحات
ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 5 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ 43 وزارتوں اور 200 ذیلی اداروں میں مرحلہ وار رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔








