کیلیفورنیا کا نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر
کیلیفورنیا کی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی
کیلیفورنیا نے نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو ریاست کی خود مختاری اور وفاقی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بیرسٹر گوہر
اٹارنی جنرل روب بونٹا کا بیان
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کیلیفورنیا کے اٹارنی جرنل روب بونٹا نے بتایا کہ ریاست کی جانب سے مقدمے کو دائر کرنے کا فیصلہ امریکی صدر کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کو غیر قانونی طور پر وفاق کا حصہ بنا کر لاس اینجلس میں تعیناتی پر کیا گیا ہے۔ اشتعال انگیزی پھیلانے والے قانون سے بچ نہیں پائیں گے، امریکا میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار، آئی جی کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے
غیر قانونی اقدام کا الزام
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گورنر گیون نیوسم کو بائی پاس کرکے ریاستی خودمختاری کو روند دیا، ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام غیرقانونی ہے اور اس سے مظاہروں کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سپورٹر بھی پاک سعودی دفاعی معاہدے کے معترف، کہتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دے دی ہے
گورنر کی سخت تنقید
گورنر گیون نیوسم نے صدر کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کے کنٹرول سنبھالنے کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کو سنبھال سکتے ہیں۔ یہاں نہ تو بغاوت کا خطرہ تھا، نہ کسی بیرونی مداخلت کا، ریاست کیلیفورنیا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: “کلین انرجی” میں چین نے انقلاب برپا کر دیا، دنیا پر سبقت لے گیا
صدر ٹرمپ کی برہمی
صدر ٹرمپ نے گورنر کیلیفورنیا کے اس بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کیلیفورنیا کے گورنر کو گرفتار کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ساتھ عام شہری بھی شامل ہوجاتے، بسکٹ، پکوڑے، چپس بنوا کر لاتے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فوجیوں کا آتے جاتے استقبال کرتے
فوج کی تعیناتی کا اعلان
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لاس اینجلس میں جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بغاوت کا خطرہ ہے، مزید 2000 نیشنل گارڈز تعینات کیے جا سکتے ہیں۔
مظاہروں کی شدت
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں خاص طور پر لاس اینجلس میں مظاہرے جاری ہیں اور یہ مظاہرے دوسری ریاستوں تک پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔








