کیلیفورنیا کا نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر
کیلیفورنیا کی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی
کیلیفورنیا نے نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو ریاست کی خود مختاری اور وفاقی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آواز نیچی رکھیں: فیصل چودھری اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان سخت تکرار
اٹارنی جنرل روب بونٹا کا بیان
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کیلیفورنیا کے اٹارنی جرنل روب بونٹا نے بتایا کہ ریاست کی جانب سے مقدمے کو دائر کرنے کا فیصلہ امریکی صدر کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کو غیر قانونی طور پر وفاق کا حصہ بنا کر لاس اینجلس میں تعیناتی پر کیا گیا ہے۔ اشتعال انگیزی پھیلانے والے قانون سے بچ نہیں پائیں گے، امریکا میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے 26ویں ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت موخر کرنے کی درخواست خارج کردی
غیر قانونی اقدام کا الزام
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گورنر گیون نیوسم کو بائی پاس کرکے ریاستی خودمختاری کو روند دیا، ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام غیرقانونی ہے اور اس سے مظاہروں کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان انڈیا ایشیا کپ فائنل بڑی سکرین پر دکھانے کا اہتمام
گورنر کی سخت تنقید
گورنر گیون نیوسم نے صدر کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کے کنٹرول سنبھالنے کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کو سنبھال سکتے ہیں۔ یہاں نہ تو بغاوت کا خطرہ تھا، نہ کسی بیرونی مداخلت کا، ریاست کیلیفورنیا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کی برہمی
صدر ٹرمپ نے گورنر کیلیفورنیا کے اس بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کیلیفورنیا کے گورنر کو گرفتار کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام خدمت کرنے والوں کو پہچان چکے’: مریم نواز کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام
فوج کی تعیناتی کا اعلان
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لاس اینجلس میں جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بغاوت کا خطرہ ہے، مزید 2000 نیشنل گارڈز تعینات کیے جا سکتے ہیں۔
مظاہروں کی شدت
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں خاص طور پر لاس اینجلس میں مظاہرے جاری ہیں اور یہ مظاہرے دوسری ریاستوں تک پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔








