لاہور ہائی کورٹ؛ تہرے قتل کے مجرم کی 3 بار سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کے مجرم کی 3 بار سزائے موت کالعدم قرار دیدی، عدالت نے 3 بار سزائے موت پانے والے کو بری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نشئیوں نے بھکاری کو قتل کردیا
عدالتی بنچ کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس شہرام سرور اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔
مقدمے کی تفصیلات
میسر حسین پر 2018 میں 3 افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے 2021 میں میسر حسین کو 3 بار سزائے موت سنائی تھی۔








