پاکستان چین سے جے 35 طیاروں کے علاوہ کیا کیا خریدنا چاہتا ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ میں بڑا انکشاف

پاکستان کا چین سے جدید دفاعی آلات خریدنے کا ارادہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو9 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بریڈ پٹ تیسری شادی کے لیے تیار، منگنی کر لی
معاہدے کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد نے ہاتھ پیر پھیلانے شروع کیے تو ایک دن چپ چاپ جغرافیائی حدود کو پھلانگ کر گولڑہ تک آن پہنچا اب یہ اسلام آباد کا حصہ ہی تصور ہوتا ہے.
جے-500 اواکس کی اہمیت
جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا بلکہ علاقائی جھڑپوں کے دوران بہتر طریقے سے دفاع بھی فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم افغانستان کو خط
ایچ کیو9 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام
اسی طرح، ایچ کیو9 میزائل دفاعی نظام پاکستان کی بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جرنلسٹس فورم ، یو اے ای نے متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن منایا
چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پیش رفت کے بعد شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے حصص کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا جب کہ دیگر دفاعی کمپنیوں کے حصص میں بھی 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکومت کا بیان
گزشتہ دنوں حکومت نے اپنی بڑی سفارتی کامیابیوں میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیاروں سمیت دیگر ڈیفنس سسٹم کی پیشکش کو بھی بیان کیا تھا۔