ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر نکولس پورن نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیریبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر نکولس پورن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں: مزمل اسلم
کرکٹ کیریئر کا جائزہ
نکولس پورن نے 2016 میں پاکستان کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور مجموعی طور پر 167 بین الاقوامی میچز کھیلے جن میں 61 ون ڈے اور 106 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ 29 سالہ پورن نے 61 ون ڈے میچوں میں 1983 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: شوکت محمود بٹ اور محمد فہد شوکت کی جانب سے حاجی نور محمد حال مقیم UK کے اعزاز میں عشائیہ
جذباتی پیغام
سوشل میڈیا پر جاری اپنے جذباتی پیغام میں پورن نے لکھا ہے کہ اگرچہ میرے بین الاقوامی کیریئر کا یہ باب ختم ہو رہا ہے لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ سے میری محبت کبھی ختم نہیں ہو گی، میں ٹیم کیلئے کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔
آخری میچ
ان کا آخری بین الاقوامی میچ دسمبر 2024 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل تھا، اس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور 2023 ورلڈ کپ کوالیفائرز کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی دور رہے۔