آئندہ سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد، مہنگائی کا ہدف ساڑھے 7 فیصد مقرر

اقتصادی ہدف برائے 2024
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد جبکہ مہنگائی کا ہدف ساڑھے 7 فیصد مقرر کردیا گیا۔ سکھر حیدرآباد موٹر وے، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 115 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
سالانہ پلان 2025-26
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دستاویزات کے مطابق سالانہ پلان 2025، 26 میں اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق قومی ترقیاتی پلان پر 4 ہزار 224 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شدید ٹھنڈ، درجہ حرارت کتنا گر گیا؟ جانئے
فائیو ایز فریم ورک
فائیو ایز فریم ورک بھی 5 سال کے فریم ورک کا حصہ ہے، فائیو ایز میں برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات، توانائی، انفراسٹرکچر شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے صدارتی الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں کے انتخابی نتائج کیا رہے؟
مختلف شعبوں کے اہداف
زرعی شعبے کا ہدف 4.5،صنعت 4.3 اور خدمات 4 فیصد مقرر، سرمایہ کاری کا ہدف جی ڈی پی کا 14.70 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ قومی بچت کا ہدف 14.30 فیصد مقرر کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: پیپر مل میں زہریلی گیس، دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق
نقل و حمل کے منصوبے
دستاویزات کے مطابق سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 کیلئے 15 ارب روپے مختص، این 25 کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے اربن فلڈنگ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دے دی
فلاحی منصوبے
سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر کیلئے 41 ارب روپے، کراچی اور اسلام آباد میں آئی ٹی پارکس کیلئے 11 ارب روپے مختص، کراچی کے پانی سے متعلق منصوبے پر 13 ارب خرچ ہوں گے۔
علاحدہ منصوبے
دستاویزات کے مطابق آئندہ سال کے دوران علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کیلئے 4.4 ارب روپے مختص، ریونیو بڑھانے کے منصوبے کیلئے تین ارب مختص کئے جائیں گے۔