کتابیں پڑھنے کے بعد تم کیا کرو گے ۔۔۔؟
تحریر : شاہد وسیم
پہلی 10 کتابیں پڑھنے کے بعد
تمہیں یوں لگے گا جیسے تم دنیا کے سب سے سمجھدار انسان ہو،
اور تم کسی بھی فلسفی یا ماہر کے سامنے ڈٹ کر بات کر سکتے ہو۔
تمہیں روٹین اور کافی سے عشق ہو جائے گا،
اور تم تنہائی میں رکھے کیفے کی میزوں کو ترجیح دو گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں رہائش پذیر نائیجرین باشندے نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی
50 کتابوں کے بعد
تم قلم ہاتھ میں لے کر پڑھو گے،
اور نوٹس لکھنے لگو گے، چاہے اپنی جلد پر ہی کیوں نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی تحقیق: نہار منہ 4 چمچ سے موٹاپے کا آسان علاج
200 کتابوں کے بعد
تم اچھی اور گھٹیا کتابوں کے درمیان فرق پہچاننے لگو گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا گزشتہ مالی سال میں خالص منافع کتنا رہا؟ رپورٹ جاری
250 کتابوں کے بعد
تم لوگوں سے مزید کٹنے لگو گے،
عام گانے اور مشہور پروگرام تمہیں پسند نہیں آئیں گے،
تم اپنی ہی تخلیقی دُنیا میں جینے لگو گے،
اور دیوانگی سے ایک ایسا دیوانہ تلاش کرو گے جو تم جیسا ہو۔
بہرحال، تم بہت پرسکون ہو جاؤ گے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت میں مزید اضافہ
350 کتابوں کے بعد
تمہیں احساس ہوگا کہ تم کتنا سست تھے،
اور اب تم مزید سست ہو چکے ہو،
کیونکہ اب بھی تم بہت تھوڑا جانتے ہو۔
500 کتابوں کے بعد
تم آئینے میں خود کو دیکھو گے
اور حد سے زیادہ خودپسندی محسوس کرو گے،
تب تم لکھنا شروع کرو گے،
اور وہ ایک بالکل الگ کہانی ہوگی۔








