بجٹ 2025-26: تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ، لیکن ڈسپیریٹی الاؤنس کتنا ملے گا؟

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
وزیر خزانہ کا بیان
اپنی بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں کمی کے ساتھ ساتھ حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے گریڈ ایک سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ ساڑھے 4لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری
پنشن اور الاؤنس میں اضافہ
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں سات فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ معذور ملازمین کے الاؤنس کو ماہانہ چار ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
ڈسپیریٹی الاؤنس کا اعلان
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت تفریق کو ختم کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے اہل ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیا جائے گا۔
مسلح افواج کیلئے خصوصی ریلیف
وزیر خزانہ کے مطابق مسلح افواج نے سرحدوں کے تحفظ کیلئے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کیلئے سپیشل ریلیف الاؤنس دیا جائے گا، یہ اخراجات دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔