پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز مسترد

پاکستان تحریک انصاف کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نہ نجکاری کرپائی، نہ عوام کو ریلیف دیا اور نہ غربت کا خاتمہ ہوا۔ اقتصادی سروے میں کوئی ہدف حاصل نہ ہونے کا اعتراف کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے دشمن کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے، عطا تارڑ
احتجاج کی تجویز
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کی تجویز پیش کی گئی۔ بعض اراکین نے یہ تجویز بھی دی کہ سپیکر قومی اسمبلی کی موجودگی میں ایوان میں داخل نہ ہوا جائے، تاہم پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے یہ تجویز مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کی کارروائی پر ناراض شخص نے ایسی چیز سسرال پارسل کر دی کہ جان کر ہی پیسنے چھوٹ جائیں
بیرسٹر گوہر کا بیان
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج ضرور کریں گے اور پارلیمانی کارروائی کا حصہ بھی بنیں گے، بجٹ کارروائی میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی سروے میں حکومت کی مایوس کن کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روٹی سب کے لیے پر کروڑوں خرچ کیے لیکن بہاولپور میں ایک خاتون بھوک سے مرگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم صدر ٹرمپ کے شکر گزار، اس نتیجے کو قبول کرتے ہیں” بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا اعلان
سینیٹر علی ظفر کا بیان
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی میٹنگ ہے، اس اہم ترین میٹنگ میں فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے مطابق مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔
زرتاج گل کا موقف
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں زبردستی بیٹھے ہوئے قصائی عوام کی کھال اتار رہے ہیں۔ بجٹ کے موقع پر ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔