بھارت کی آبی جارحیت کے بعد پاکستان نے بجٹ میں آبی وسائل کے لیے کتنی رقم رکھی؟ حیران کن اعدادوشمار منظرعام پر

وزیر خزانہ کا اہم اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں آبی وسائل ڈویژن کے لیے کل 133 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ اعلان انہوں نے بجٹ تقریر کے دوران کیا۔
یہ بھی پڑھیں: المصطفیٰ ہسپتال غریب اور نادار افراد کیلیے نعمت ثابت ہو گا:ہزارہ یونیورسٹی میں تقریب سےعبدالرزاق ساجد و مقررین کا خطاب
بھارت کی دھمکیاں اور پانی کے ذخائر
وزیر خزانہ نے بتایاکہ پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کی دھمکی دے رکھی ہے اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت کے ناپاک عزائم کا بھرپور توڑ کیا جائے گا لیکن ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ہم اپنے پانی کے ذخائر میں بھی جنگی بنیادوں پر اضافہ کریں۔ حکومت بھی اپنے محدود وسائل کے باوجود پانی کے ذخائر کے منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق
فنڈ کی تفصیلات
انہوں نے مختص کی گئی رقم کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 34 ارب روپے جاری آبی منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کے لیے 102 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن میں سے 95 ارب روپے 15 اہم منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو پانی ذخیرہ کرنے، سیلاب سے تحفظ، انڈس بیسن پر ٹیلی میٹری سسٹم اور پانی کے تحفظ سے متعلق ہیں۔
اہم منصوبوں کی تفصیلات
انہوں نے مزید بتایاکہ دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے 32.7 ارب روپے، مہمند ڈیم کے لیے 35.7 ارب روپے، کراچی بلک واٹر سپلائی منصوبے کے لیے 3.2 ارب روپے، کلیری باغار فیڈر کینال کی لائننگ کے لیے 10 ارب روپے، پٹ فیڈر کینال کے لیے 1.8 ارب روپے اور کچھی کینال فلڈ ڈیمج پراجیکٹ کے لیے 69 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ آواران، پنجگور، گروپ اور گیشور ڈیمز کے لیے 5 ارب روپے کی تجویز ہے۔