ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے کس ڈرامے میں کام کیا تھا؟ حیران کن انکشاف

ثنا یوسف: ایک دلکش ٹک ٹاکر کی کہانی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اسلام آباد میں اپنے گھر کے اندر قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے ایک ڈرامے میں بھی کام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: عید کی چھٹیوں میں سول ہسپتال کے غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی، 15 نرسیں نوکری سے فارغ
سوشل میڈیا کی مقبولیت
تصیلات کے مطابق 17 سالہ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھی۔ ان کی زیادہ تر ویڈیوز میں سادگی، برجستگی، مزاح اور عمومی مسائل پر گفتگو ہوتی تھی۔ ثنا یوسف اپنی ویڈیوز میں ہر وقت ہنستی مسکراتی نظر آتی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی سادگی کی وجہ سے بھی کافی مقبول تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران۔ اسرائیل جنگ، پاکستان نے کیا چیز ذخیرہ کرنا شروع کر دی؟ بڑی خبر
اداکاری کا شوق
مقتولہ ثنا یوسف کی ویڈیوز دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ اس چھوٹی سی بچی میں ایک اداکارہ بھی چھپی ہوئی ہے۔ جس کا ثبوت اُس وقت ملا جب سوشل میڈیا پر ایک ڈرامے ’وہ ضدی سی‘ کی چند تصاویر وائرل ہوئیں۔ جن میں چائلڈ اسٹار عینا آصف کے ساتھ ثنا یوسف بھی چند مناظر میں نظر آ رہی ہیں۔
ڈراما اور کردار
اس ڈرامے میں عینا آصف نے علی عباس کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا جب کہ ثنا یوسف نے ان کی ہم جماعت سہیلی کا کردار نبھایا تھا۔ یہ تصاویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر اس افسوسناک واقعے پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج ایک باصلاحیت لڑکی سے محروم ہوگیا۔