بلاول کا دورہ برطانیہ اور ڈاکٹر فیصلُ کی کامیاب سفارت کاری

تحریر: وقار ملک ، لندن
ذوالفقار علی بھٹو شہید کی شاندار میراث
ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک تاریخ ساز اور عہد آفریں شخصیت تھے۔ وہ پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا نام اور ناقابل فراموش کردار ہیں اور پاکستان کی تاریخ انکے ذکر سے ہمیشہ مزین رہے گی۔ انہوں نے اپنی صرف 51 سالہ زندگی میں وہ مقام و مرتبہ حاصل کیا جو تاریخ میں بہت کم لوگوں کے حصہ میں آتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی قیادت
بھٹو شہید پاکستان کی تاریخ کی واحد شخصیت تھے جو اعلی ترین سرکاری اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ آج تاریخ نے پلٹا کھایا اور پھر بلاول بھٹو زرداری کا نام رفتہ رفتہ گونجے لگا۔ آج آصف علی زرداری مبارک باد کے مستحق ہیں جنھوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں۔
تربیت اور کردار
ماں کی گود انسان کی اولین درسگاہ ہوتی ہے اور یہاں سے تربیت پانے والے دنیا میں اپنے گفتار و کردار کی بدولت آفاق کی بلندیوں کو چھوتے ہیں، بالکل بلاول بھٹو زرداری ہی کی طرح جس نے اپنی گریٹ ماں کی گود سے تربیت حاصل کی۔ نیکی تو اُس خوشبو کی مانند ہے جو نیت کے پھول سے پھوٹتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کامیاب دورہ
بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ، برطانیہ اور پھر یورپ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ بھارتی جارحیت کے بعد ایک مکمل اور کامیاب دورہ رہا۔ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹرینز کو بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی سالمیت و خودمختاری پر وار کے اثرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بغیر کسی جواز کے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے۔
سیکیورٹی صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ
وفد نے شہری آبادی پر بھارتی حملے اور سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ خلاف ورزی کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دی۔ موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق ملک نے بھارتی اقدامات کے ماحولیاتی خطرات سے آگاہ کیا۔
پاکستان کا ذمہ دارانہ ردعمل
وفد نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے ذمہ دارانہ ردعمل پر گفتگو کی، جس میں اپنے دفاع کا حق بھی شامل ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کے آغاز کے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔
بھارت کی خلاف ورزیوں کی مذمت
بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کی مذمت کی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اس صورت حال کا نوٹس لے۔
جموں و کشمیر کا مسئلہ
وفد نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر گفت و شنید کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ تعمیری رابطے اور نتیجہ خیز مذاکرات کا حامی رہا ہے۔
پاکستانی وفد کی اہمیت
بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے برطانیہ کے اعلیٰ سطحی تھنک ٹینک میں بھی ملاقات کی اور جنوبی ایشیا کی کشیدگی پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔
نتیجہ
بلاول بھٹو زرداری نے کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی وکالت کی، جب کہ آصف علی زرداری کی رہنمائی نے بلاول کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ دورہ بلاول بھٹو زرداری کی صلاحیتوں کا عکس پیش کرتا ہے اور انہیں نوجوانوں کا ہیرو بناتا ہے۔
نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔